ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران انجام پانے والی کاروائیوں کے علاقوں کا دورہ کیا اور شہر دزفول میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم بھی آزادی و ترقی کے حصول اور الہی و انسانی اقدار کے قیام کی راہ میں کوشاں رہتی ہے وہ ہمیشہ سرافراز و سربلند رہتی ہے اور کبھی بھی ذلت و رسوائی سے دوچار نہیں ہوگی ۔ واضح رہے کہ ایران کے خلاف عراق کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور جنگ والے علاقوں کو دیکھنے کے لئے ان دنوں ایران کے صوبے خوزستان میں سارے ایران اور ديگر ملکوں سے لوگ آتے ہیں -...../169
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404480
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عراق کی بعثی حکومت کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دور نے ، انسانیت کے لئے ایک راہنما اصول اور فکری مکتب و نظام قائم کیا ہے ۔